جاپان کے شہر ٹوکیو میں 6.4شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : میٹرولوجیکل حکام

جاپان کے شہر ٹوکیو میں 6.4شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : ...
جاپان کے شہر ٹوکیو میں 6.4شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : میٹرولوجیکل حکام

  



ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان کے شہر ٹوکیو میں علل صبح 6.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں 6.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل دوڑے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے ۔

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 230کلو میٹر دور جنوب مشرقی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کے گہرائی 10کلو میٹر زیر زمین تھی تاہم زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ میٹرولوجیکل ایجنسی کے حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید : ماحولیات