شام کے جنوبی صوبے میں خود کش دھماکہ،وزیر سمیت12افراد ہلاک

شام کے جنوبی صوبے میں خود کش دھماکہ،وزیر سمیت12افراد ہلاک
شام کے جنوبی صوبے میں خود کش دھماکہ،وزیر سمیت12افراد ہلاک

  



بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے جنوبی حصے میں ایک کار بم دھماکے میں وزیر سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نوبی صوبے دارا میں ایک پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران ہوا۔ تقریب کے دوران ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک وزیر بعقوب العمار سمیت بارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت بھی جاری کردی ہے، داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں بارہ نہیں بلکہ پچاس افراد ہلاک ہوئے۔ہ شام میں 2011 میں صدر بشار السد کی انتظامیہ کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا تھا اور اس وقت سے اب تک شام بھر میں خانہ جنگی جاری ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روزشام کے شہر حلب میں طبی امداد فراہم کرنے والی فرانسیسی تنظیم کے طبی مرکز پر بمباری کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں