سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات ،عدالتی کمیشن بن گیا

سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات ،عدالتی کمیشن بن گیا
سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات ،عدالتی کمیشن بن گیا

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے، جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل کمیشن دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے ڈیڑھ ماہ بعد بلوچستان حکومت نے تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنادیا ہے، بلوچستان ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل میشن دو ماہ میں صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا۔ کمیشن تحقیقات کے دوران سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرے گا جس میں وکلاء، اسپتال اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے اہلکار شامل ہیں۔ افسوس ناک واقعہ میں وکلا سمیت چوہتر افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : قومی


loading...