گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کا افتتاح کر دیا ، 3 روزہ تقریبات میں زائرین کی آمد جاری

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کا افتتاح کر دیا ، 3 ...
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کا افتتاح کر دیا ، 3 روزہ تقریبات میں زائرین کی آمد جاری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوفیا ئے کرام اور بزرگوں کی دعاﺅں سے پاکستان ہمیشہ قائم رہیگا ۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہعبداللہ شاہ غازی نے ہمیشہ محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئیے ، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور مزار کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بھی موجود تھے جنہوں نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا بھی کی ۔عرس کی تقریبات سے قبل صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو غسل بھی دیا گیا ۔

عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی ، عرس میں شامل ہونے کیلئے زائرین کی بڑی تعداد عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرپہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔

مزید : کراچی