اقوام متحدہ میں خطاب،ایرانی صدر سعودی عرب پر برستے رہے

اقوام متحدہ میں خطاب،ایرانی صدر سعودی عرب پر برستے رہے
اقوام متحدہ میں خطاب،ایرانی صدر سعودی عرب پر برستے رہے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سعودی عرب کی نظریاتی پالیسیوں پر سیخ پا نظر آئے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نظریاتی سطح پر نفرت پھیلانا اور اپنے ہمسایوں کو روندنا بند کرے۔خاص ممالک کو اپنے ہمسایوں پر بمباری کو روکنا چاہیے اور دہشت گرد گروہوں کی معاونت کو ترک کر دینا چاہیے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب خطے میں ترقی اور سکیورٹی کے وڑن کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے تقسیم کی پالیسیوں، نفرت پر مبنی نظریات اور ہمسایوں کے حقوق کو روندنے سے باز رہنا ہوگا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان یمن میں جنگ کے آغاز اور حج سے متعلق پالیسیوں میں اختلافات کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے .گذشتہ روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سعودی شہزادے محمد بن نائف نے ایران کو تجویز دی تھی کہ اسے خطے میں اچھے ہمسائے کے طور پر رہنا چاہیے اور دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی