انٹرنیٹ تاریخ کی سب سے بڑی چوری،ہیکرز50کروڑ صارفین کی معلومات لے اڑے

انٹرنیٹ تاریخ کی سب سے بڑی چوری،ہیکرز50کروڑ صارفین کی معلومات لے اڑے
انٹرنیٹ تاریخ کی سب سے بڑی چوری،ہیکرز50کروڑ صارفین کی معلومات لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیٹ تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف ہوا ہے، یا ہو نے اپنے پچاس کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کی تصدیق کی ہے، ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا کی چوری 2014 کے اواخر میں ہوئی تھی اور اس میں ذاتی معلومات کے علاوہ سکیورٹی سوالات و جوابات بھی چوری ہوئے۔ تاہم اس میں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔ بی بی سی کے مطابق جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویرائزون نے چار ارب 80 کروڑ میں خریدا تھا۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ حالیہ چوری کا اس کی فروخت اور اہمیت پر کیا اثر مرتب ہوگا۔یاہو پر ممکنہ طور پر بڑے حملے کی خبریں گذشتہ ماہ سامنے آنا شروع ہوئی تھیںجب ’ ’پیس‘ ‘نامی ہیکر نے بظاہر 20 کروڑ اکاو¿نٹس کی معلومات بیچنے کی کوشش کی تھی۔جمعرات کو یاہو کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یہ حملہ اور چوری ہونے والا مواد ابتدائی اندازے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر انھوں نے سنہ 2014 سے اپنے اکاو¿نٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو وہ انھیں تبدیل کر لیں۔