رائے ونڈ مارچ، پی ٹی آئی کی دھمکیاں دینے والے وزرا کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست

رائے ونڈ مارچ، پی ٹی آئی کی دھمکیاں دینے والے وزرا کے خلاف کارروائی کے لئے ...
رائے ونڈ مارچ، پی ٹی آئی کی دھمکیاں دینے والے وزرا کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ پر دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں اور وزرا کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عبدالحسیب کی جانب سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے جانثار فورس بنا کر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔درخواست میں دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -