امریکا: مشکوک گاڑی کی اطلاع پرلگوارڈیا ایئر پورٹ خالی کرا لیا گیا ، پروازیں منسوخ ، تحقیقات جاری
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ایئر پور ٹ لگوارڈیا میں مشکوک گاڑی گھس آئی جس کے بعد ایئر پورٹ کو خالی کر الیاگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقلگوارڈیا ایئر پورٹ کے ٹرمینل بی پر ایک مشکوک گاڑی کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ایئر پورٹ کورات گئے خالی کر ا لیا گیا ہے اور پولیس حکام اس گاڑی کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ایئرپورٹ پر طیاروںکی آمدورفت بند کر دی گئی ہے اور پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشکوک گاڑی کی اطلاع ملتے ہیں مسافر ٹرمینل بی سے باہر نکل رہے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے احاطے میں امریکی فوجی بھی پہنچ چکے ہیں ۔
تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجیوں کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے جو مسافروں کو ٹرمینل خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں ۔
واقعے کے بعد لوگ اپنا سامان لیے ٹرمینل بی سے ٹرمینل سی کی جانب جاتے دکھائے دے رہے ہیں جبکہ لگوارڈیا ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ حکام اور نیوجرسی پولیس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ و ہ گاڑی کی تحقیقات کر رہے ہیں مگر ابھی کوئی تفصیل نہیں دے سکتے ۔