اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینی صدر کو بڑی پیش کش

اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینی صدر کو بڑی پیش کش
اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینی صدر کو بڑی پیش کش

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی۔اپنے خطاب میں بنیامن نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بھی فلسطینی پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے بلایا گیا تو وہ ضرور جائیں گے،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمود عباس نفرت پھیلانے کے بجائے امن کے لئے کام کریں ۔ انھوں نے کہاکہ کیا یا بہتر نہیں ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے اور ایک دوسرے سے بات کریں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمود عباس نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اندر اسرائیل کے خلاف بات کرنے کے بجائے اسرائیلی عوام سے بات کرنے کیلئے یروشلم آئیں۔

مزید : بین الاقوامی