انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں
انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

  



لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان علیحدگی میں نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نشے کی حالت میں اپنے بچوں پر جسمانی تشدد کرنے کے علاوہ گالم گلوچ کرتے تھے اور ایک مرتبہ بریڈ پٹ نے فرانس سے گھر واپسی کے موقع پر ذاتی طیارے میں بچوں پر تشدد کیا جبکہ ایف بی آئی نے بھی اداکار سے بچوں پر تشدد کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے تاہم اداکارکی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

براڈ پٹ سے علیحدگی، انجلینا جولی کا دل پہلی بار نہیں ٹوٹ رہا ، جانئے اداکارہ کے سگے بھائی سمیت تمام لوگوں سے افیئرز کی تفصیلات

دوسری جانب اداکارہ نے عدالت سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کو ان کی تحویل میں دیا جائے کیونکہ والد کی تحویل میں ان کے مستقبل کو خطرات درپیش ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے شادی کے دو سال بعد ہی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ ان کے 3 لے پالک بچوں سمیت6 بچے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...