مودی سرکار کچھ نہیں کر سکتی ، بھارت ایک بار پھر آزمانا چاہتا ہے تو تیار ہیں : خورشید شاہ

مودی سرکار کچھ نہیں کر سکتی ، بھارت ایک بار پھر آزمانا چاہتا ہے تو تیار ہیں : ...
مودی سرکار کچھ نہیں کر سکتی ، بھارت ایک بار پھر آزمانا چاہتا ہے تو تیار ہیں : خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تاہم بھارت اگر ایک بار پھر ہمیں آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ، مودی سرکار کیا ایسی 10سرکاریں بھی کچھ نہیں کر سکتی۔ہندوستان کسی بڑے ایجنڈے پر کام چاہتا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے ، دنیا میں کہیں کوئی محدود جنگ نہیں ہے ،اگر جنگ ہوتی ہے تو خطے کو اور دنیا کو خطرہ لاحق ہوگا ۔ ”ہماری فوج ضرب عضب کی صورت میں دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے“۔پاکستان دنیاکومحسوس کرائے اگرجنگ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کا ذہنی توازن اور صحت ٹھیک نہیں ہے تاہم ایم کیوایم پاکستان کئی بار کہہ چکی ہم پاکستانی ہیں توانکی بات تسلیم کرنی چاہیے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کو اقوام متحدہ جانے سے پہلے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا،سب سیاسی جماعتیں ملکی مفادمیں ایک ہیں ۔کرپشن کا معاملہ اندرونی معاملہ لیکن نہایت اہم ہے اورپاناما لیکس ایک حقیقت ہے اسے کوئی نہیں چھپا سکتا۔ عمران خان کی احتجاجی کال اندرونی مسئلہ ہے۔

مزید :

سکھر -