شارجہ: پاکستانی ڈرائیور کی دیانتداری 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دئیے

شارجہ: پاکستانی ڈرائیور کی دیانتداری 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دئیے
شارجہ: پاکستانی ڈرائیور کی دیانتداری 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (صباح نیوز) امارات میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے برآمد ہونے والے 17 لاکھ درہم کی رقم مقامی پولیس کی مدد سے اس کے مالک تک پہنچا دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں مقیم نصیر اللہ شیر دولا کی گاڑی سے ایک بریف کیس برآمد ہوا۔ نصیر اللہ نے قریبی پولیس سٹیشن اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے ہمراہ اصل مالک کی تلاش شروع کی۔ رقم ایک تاجر کی تھی جو مشرقی ایشیائی ملک سے شارجہ ائیرپورٹ آیا اور وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا اور اپنا بریف کیس بھول گیا۔ ڈائریکٹر برائے ٹرانسپورٹ شارجہ عبدالعزیز الجرواں نے واقعے پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کی۔ بعدازاں محکمہ ٹرانسپورٹ نے نصیر اللہ کو اسناد اور کیش انعام سے نوازا۔ اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -