خیبر ایجنسی : لنڈی کوتل میں گھر کے باہر دھماکا، 1شخص زخمی

خیبر ایجنسی : لنڈی کوتل میں گھر کے باہر دھماکا، 1شخص زخمی
خیبر ایجنسی : لنڈی کوتل میں گھر کے باہر دھماکا، 1شخص زخمی

  



خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا سنا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق لنڈی کوتل میں گھر کے باہر نصب بارودی مواد پھٹ گیا ، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد گھر کے باہر دیوار میں نصب کیا گیا تھا جس سے دیوار منہدم ہو گئی ہے ۔

مزید : خیبر


loading...