کشمیری77ویں روز بھی”قید“ زندگی مفلوج،آج آزادی مارچ ہوگا

کشمیری77ویں روز بھی”قید“ زندگی مفلوج،آج آزادی مارچ ہوگا
کشمیری77ویں روز بھی”قید“ زندگی مفلوج،آج آزادی مارچ ہوگا

  



سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والابھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں آج ستتر ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے ، لوگ گھروں میں قید ہیں جبکہ انہیں شدید غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم نے کشمیریوں کی ترجمانی کی،بھارت جتنا چاہے چیخ لے،تاریخی حقائق نہیں بدل سکتے، پاکستان

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوری وادی میں سکول، بازار، کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں، موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔دوسری جانب حریت رہنماؤں نے آج نماز جمعہ کے بعد وادی میں آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، مارچ میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیاجائے گا ، قابض افواج نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے اضافی دستے بھی تعینات کردیئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...