ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف درخواست دائر کر دی

ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کے ...
ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کے خلاف درخواست دائر کر دی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیردفاع خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ وزیردفاع نے 8 جون کو اسمبلی اجلاس میں سپیکر کو مخاطب کرکے کہاکہ ”اے ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراﺅ۔“ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے درخواست کی ہے کہ عدالت عالیہ سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دے کہ وہ خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دے۔

مزید : اسلام آباد


loading...