شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات ، سی پیک پر دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات ، سی پیک پر دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ...
شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات ، سی پیک پر دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شبہاز شریف اور چینی قونصل جنرل یوبورن کے درمیان وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران پاک چین تعلقات کے فروغ اقتصادی راہ داری کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چین قونصل جنرل یوبورن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر رفتار اور معیار کیساتھ کام ہو رہا ہے اور وزیر اعلیٰ منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل تک ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پرپیش رفت اطمینان بخش ہے اور امید ہے سی پیک منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کوہرقیمت پریقینی بنائیں گے،سی پیک کےخلاف دشمن کے مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں چین کا ساتھ قابل تعریف ہے،سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سےپاکستان کی قسمت بدل جائےگی۔

مزید : لاہور


loading...