نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے، شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں رٹ

نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے، شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں رٹ
نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے، شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں رٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے جس کی وجہ سے وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ،نوازشریف عوامی عہدے کے بھی اہل نہیں لہذ ا نہیں نااہل قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نوازشریف پر اثاثے چھپانے کا الزام زور پکڑ چکا ہے، عوامی مسلم لیگ سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے بھی نوازشریف کی نااہلی کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔ دونوں جماعتیں تیس ستمبر کو لاہور میں رائے ونڈ کے مقام پر حکومت کے خلاف احتجاج بھی کرنے والی ہیں۔

مزید :

قومی -