آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، ہزارہ ، راولپنڈی ، سرگودھا اور کشمیر میں بارش کی امید ہے : محکمہ موسمیات

آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، ہزارہ ، راولپنڈی ، سرگودھا اور کشمیر میں ...
آج پھر بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، ہزارہ ، راولپنڈی ، سرگودھا اور کشمیر میں بارش کی امید ہے : محکمہ موسمیات

  



سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسرمحمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گالیکن کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا مگر ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ(کینٹ) 22، خیبرپختونخوا:بالاکوٹ 02 کشمیر :کوٹلی میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی43، دالبندین، سکھر، روہڑی41ڈگری جبکہ آج لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں کم سے کم 23،کراچی 26، کوئٹہ 17،گلگت 11، چترال 13اور ہنزہ میں 10ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...