مبینہ پولیس مقابلے میں باراتیوں کو لوٹنے والے3 ڈاکو ہلاک ، ایک فرار

مبینہ پولیس مقابلے میں باراتیوں کو لوٹنے والے3 ڈاکو ہلاک ، ایک فرار
مبینہ پولیس مقابلے میں باراتیوں کو لوٹنے والے3 ڈاکو ہلاک ، ایک فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (صباح نیوز) ساہیوال قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں باراتیوں کو لوٹنے والے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چار ڈاکو ایک بارات کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب ان کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہو گیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ساہیوال -