کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جا سکے گی

کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی ...
کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جا سکے گی

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پوائنٹس پر مبنی سزاو¿ں کو متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے قصوروار کھلاڑیوں کو قدرے سخت سزائیں دی جا سکیں گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی اردو کے مطابق آئی سی سی نے اپنے ضابطہ اخلاق میں ”ڈی میرٹ پوائنٹس“ کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت دوبرس کے دوران جب بھی کوئی کھلاڑی کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس غلطی کی نوعیت کے حساب سے اس کو ڈی میرٹ پوائٹنس دئیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ابھی تک میچ کے دوران ایسی غلطیوں کیلئے کھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے اور یہ سزا چھوٹی غلطیوں جیسے ایمپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے یا گالی گلوچ کرنے پر اب بھی برقرار رہے گی لیکن اس کے ساتھ ہی اگر کھلاڑی اس طرح کی غلطیاں بار بار دہراتا ہے تو پوائنٹس سسٹم کے تحت اسے بطور سزا معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

آئی سی سی نے ڈی آر ایس یعنی ڈیسیڑن ریویو سسٹم میں بعض تبدیلیوں کی بھی تصدیق کی ہے جن کی وجہ سے ایل بی ڈبلیو کے ناٹ آو¿ٹ فیصلوں کو تبدیل کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔ آن فیلڈ ایمپائر کے ایل بی ڈبلیو فیصلے کو ٹی وی ایمپائر سے تبدیل کروانے کیلئے کم از کم گیند کا سٹمپ کے کسی بھی حصے کو لگنا ضروری ہو گا۔

مزید : کھیل