کراچی کے علاقہ قیوم آباد میں کار سے 81کلو حشیش برآمد ، ملزم گرفتار

کراچی کے علاقہ قیوم آباد میں کار سے 81کلو حشیش برآمد ، ملزم گرفتار
کراچی کے علاقہ قیوم آباد میں کار سے 81کلو حشیش برآمد ، ملزم گرفتار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام نے کراچی کے علاقہ قیوم آباد چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے 81کلو حشیش برآمد کر لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف حکام نے قیوم آبا د میں ایک مقام پر کار کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے حشیش کی بڑی مقدار برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔حشیش کی مالیت لاکھوں روپے ہے جسے ملزمان کراچی سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حشیش کو تھیلوں میں بھر کر کار کی ڈگی میں چھپایا گیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی نشاندہی پر مزید چھاپے مارے جائیں گے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید : کراچی


loading...