بریک فیل ہونے پر ٹرالر نے 6 گاڑیاں کچل دیں، 4افراد جاں بحق، 16 زخمی

بریک فیل ہونے پر ٹرالر نے 6 گاڑیاں کچل دیں، 4افراد جاں بحق، 16 زخمی
بریک فیل ہونے پر ٹرالر نے 6 گاڑیاں کچل دیں، 4افراد جاں بحق، 16 زخمی

  



راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر ٹرالر نے بریک فیل ہونے پر چھ گاڑیوں کو کچل ڈالا، حادثہ میں 4افراد جاںبحق اور 16 زخمی ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب راولپنڈی سے ٹیکسلا کی جانب جانے والا ٹرالر بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو گیا ہے ،بے قابو ٹرالر متعدد گاڑیوں کو روندتا ہوا سڑک کی حفاظتی دیوار توڑ کر کھائی میں جاگرا ،حادثہ کے نتیجہ میں ایک مسافر ہائی ایس وین،ایک شہ زور منی ٹرک اور چار کاریں بری طر ح کچلی گئیں ،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیاں ٹکڑوں میں بٹ گئیں۔حادثہ کے زخمیوں اور لاشوں کو اسلام آباد کے پمز اور ٹیکسلا کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر ریسیکو ٹیمیں آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں حادثہ کے بعد مصروف ترین جی ٹی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا جس کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری پیش آئی تاہم بعد میں ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی


loading...