آغا خان ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض داخل

آغا خان ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض داخل
آغا خان ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض داخل

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے آغا خان ہسپتال میںکانگو وائرس کے شبے میں چالیس سالہ مریض کو لایا گیا جسے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ مریض کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وائرس کے بارے میں پتہ چلے گا ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کراچی کے ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے کئی مریض زیر علاج ہیں جن میں سے چار افراد کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...