ماسکو،ویئر ہاؤس آتشزدگی،8فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق

ماسکو،ویئر ہاؤس آتشزدگی،8فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق
ماسکو،ویئر ہاؤس آتشزدگی،8فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک ویئر ہاو¿س میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران آٹھ فائر فائٹرز کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے،جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔روسی میڈیا نے ایمر جنسی منسٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو کے صنعتی علاقے میں ویئر ہاو¿س میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران عمارت کی چھت گھر گئی،ملبے تلے دب کر آٹھ فائر فائٹرز دم توڑ گئے ۔

ایمر جنسی منسٹری کے ترجمان کے مطابق شدید ترین آگ پر قابو پانے کے لئے ایک سو ساٹھ فائر فائٹرز کو بھجوایا گیا تھا ۔آگ کی لپیٹ میں آنے والا ویئر ہاؤس ایک فیکٹری کا ہے جہاں مصنوعی پھول رکھے جاتے تھے۔

مزید : بین الاقوامی