پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہے،رانا تنویر حسین

پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہے،رانا تنویر ...
پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہے،رانا تنویر حسین

  



اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور بھارت اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے،موجودہ بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکی ہے اور یہاں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس کے منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جارہا ہے۔

مختلف ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حریت کی تحریک نے پاکستان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، پریشانی کا شکار بھارت اب مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے اوڑی حملے جیسے ڈرامے کر رہا ہے۔ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہونے والے حملے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کردیا، جس کی پاکستان کی جانب سے تردید کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ 18 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 18 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 4 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...