علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے پانچ کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے پانچ کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد
 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے پانچ کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

  



لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے جدہ جانے والے مسافر سے ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے مطابق خوشاب کا احمد خان غیرملکی ایئرلائنز کے ذریعے جدہ جا رہا تھا۔ملزم نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جسے چیکنگ کے دوران برآمد کر لیا گیا۔اے ایس ایف نے ملزم احمد خان کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا اور مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہے۔

مزید : لاہور


loading...