پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا ، مشکوک شخص گرفتار

پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا ، مشکوک ...
پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا ، مشکوک شخص گرفتار

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے سے بم برآمد ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے مصنوعی طریقے سے بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علل صبح لوگوں نے فلائی اوور کے نیچے ایک نیلے رنگ کے مشکوک شاپر کی موجودگی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شاپر کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ اس میں بم چھپایا گیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بم کو ناکارہ بنانے کے عمل میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو کندھوں پر اٹھا لیا اور خوب پزیرائی کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین کلو وزنی بم کو ہاٹ پاٹ میں چھپا کر شاپر میں رکھا گیا تھا تاہم پولیس نے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : پشاور


loading...