بھارت کی انتہاءپسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کو ڈیڈ لائن دیدی

بھارت کی انتہاءپسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کو ڈیڈ لائن دیدی
بھارت کی انتہاءپسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کو ڈیڈ لائن دیدی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اُڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ انتہا پسند تنظیمیں بھی عقل سے ہاتھ دھو بیٹھیں، مہاراشٹر نونر مان سینا(ایم این ایس) نے ملک میں موجود پاکستانی فنکاروں کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹیم دے دیا ہے، پاکستانی فنکاروں کو یہ دھمکی ایم این ایس کی ونگ چترپٹ سینا کی جانب سے دی گئی ہے۔

”انڈین ایکسپریس “ کے مطابق ایم این ایس کی ونگ چترپٹ کے لیڈر امے کوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کے پاس اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہے،اگر وہ اس دوران پاکستان واپس نہ گئے تو جہاں شوٹنگ ہورہی ہوگی ایم این ایس کے کارکن وہاں گھس کر انہیں ماریں گے اور انہیں مارکر بھارت سے نکالیں گے۔

مہاراشٹر نونر مان سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکی ایسے وقت دی گئی ہے جب اڑی سیکٹرڈرامے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور بھارتی حکمران جنگی جنون میں ہوش تک کھو چکے ہیں۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ممبئی حملوں سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات کے بعد بھی پاکستانی فنکاروں کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہا ہے جبکہ شیو سینا سمیت انتہا پسند تنظیمیں انہیں دھمکیاں بھی دیتی آئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی