ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: سرفراز احمد

ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: سرفراز احمد
ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: سرفراز احمد

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے کیونکہ اچھا کھیلیں گے تو ہی جیتیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں شاندار فتح حاصل کرنے پر وہ پراعتماد ہیں اور تمام ہی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرامید ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹی 20 فارمیٹ کی چیمپئن ہے اس لئے امید ہے کہ شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ اچھا کھیلیں گے تو ہی جیتیں گے۔

مزید : کھیل


loading...