مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ ، سیکیورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی سے حملہ ناکام
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں فغانستان سے شرپسندوں نے حملہ کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی کے علاقوں میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی تاہم فورسز نے بھرپور جوابی فائرنگ کر کے شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے شرپسندوں نےپاک افغان بارڈ ر پر شیخ بابا اور نوا پاس سیکٹر پر ایف سی کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر سیکیورٹی فورسز بھی حرکت میں آگئیں ۔
بھرپور جوابی فائرنگ سے شرپسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں مگر اس بارے میں ابھی کوئی حتمی تفصیل سامنے نہیں آسکی تاہم حملے میں سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔