بچہ حوالگی کیس، باپ سے ملاقات نہ کرانے پر حمیرا ارشد کو نوٹس جاری

بچہ حوالگی کیس، باپ سے ملاقات نہ کرانے پر حمیرا ارشد کو نوٹس جاری
بچہ حوالگی کیس، باپ سے ملاقات نہ کرانے پر حمیرا ارشد کو نوٹس جاری

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے بجے کی باپ سے ملاقات نہ کرانے پر اداکار احمد بٹ کی درخواست پر گلوکارہ حمیرا ارشد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کی تحویل کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران احمد بٹ نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ حمیرا ارشد نے کیس کی سماتع کے بعد بیٹے سے ملاقات نہیں کرنے دی جس پر گارڈین کورٹ نے باپ سے ملاقات نہ کرانے پر حمیرا ارشد کو 26 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ وہ بچے کے خرچے کیلئے دعویٰ دائر کریں گی۔

مزید : تفریح


loading...