بھارت کا جنگی جنون، پاکستان نے بھی 30 اہداف منتخب کرلئے
لاہور (ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جیسے ہی لوڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا فیصلہ کیا، پاکستان نے ان حملوں کا دندان شکن جواب دینے کیلئے برق رفتاری سے نہ صرف فوجی مشقیں شروع کردیں بلکہ 30 سے زائد اہداف بھی منتخب کرلئے ہیں جنہیں فوری اور فیصلہ کن ٹارگٹ کیا جائے گا۔
روزنامہ نئی بات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول کی پروازیں روک دی گئیں اور فوجی مشقوں کا آغاز کردیا اور اسی طرح اسلام آباد سے پشاور اور لاہور موٹروے کا ایک حصہ بند کرکے فضائیہ کی جنگی مشقیں کی گئیں جنہیں طے شدہ اور معمول کی مشقیں بتایا جارہا ہے تاہم ان مشقوں سے بھارتی حکمرانوں کو یہ پیغام دینا بھی مقصود ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی غلطی نہ کریں۔ا نٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت نے پاکستان کے اندر منتخب ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں انڈین ائیرفورس نے اپنے لڑاکا طیارے فرنٹ لائن فوجی اڈوں پر پہنچادئیے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایات دیں جس پر ائیرفورس، نیوی اور آرمی تینوں مسلح افواج کو ریڈ الرٹ کردی گیا اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق موٹروے پر مشقیں اسے کسی بھی ہنگامی صورتحال اضافی رن وے کے طور پر استعمال میں لانے کیلئے ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کو اپنی سرحدوں تک پہنچنے کیلئے 20 سے 25 روز درکار ہوں گے جبکہ پاکستانی فوجیں آٹھ سے دس دنوں میں سرحدوں تک پہنچ جائیں گی۔ بھارت کے سر پر ہر تین، چار سال بعد جنگی جنون سوار ہوجاتا ہے جو پاکستان کے سخت جواب ملنے پر ہوا بھی ہوجاتا ہے۔
نریندر مودی کو لاﺅ،ساڑھے دس کروڑ لے جاﺅ، پاکستانی تاجر نے انعام کا اعلان کر دیا