جڑانوالہ: عشق میں ناکامی، محبوبہ کو قتل کرکے عاشق کی خود کشی

جڑانوالہ: عشق میں ناکامی، محبوبہ کو قتل کرکے عاشق کی خود کشی
جڑانوالہ: عشق میں ناکامی، محبوبہ کو قتل کرکے عاشق کی خود کشی

  



جڑانوالہ (ویب ڈیسک) عشق میں ناکامی، محبوبہ کو قتل کرکے عاشق نے خودکشی کرلی۔ مقتول سجاد 2 بچوں کی ماں اللہ معافی سے ناجائز تعلقات رکھے ہوئے تھا، دونوں کے مابین ناچاقی پر اسے قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستیانہ کے نواحی گاﺅں 433 گ ب کے 30 سالہ سجاد آرائیں سال کا دیہہ  کی ہی اللہ معافی نامی خاتون جو کہ 2 بچوں کی ماں سے عشق کا ٹانکا چلا آرہا تھا کہ اسی دوران دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر سجاد نے اللہ معافی کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اللہ معافی موقع پر جاں بحق اور سجاد نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ستیانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف