شادی پر کیوں نہیں بلایا، میرا کرکٹر عامر سے ناراض ہوگئیں
لاہور(آئی این پی، آن لائن) فلم سٹار میرا شادی کی تقریب میں نہ بلانے پر قومی کر کٹرمحمد عامر سے ناراض ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق فلم سٹار میرا نے اپنے ایک مشتر کہ دوست کے ذریعے محمد عامر سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شادی اور ولیمہ کی تقریب میں شر کت کیلئے خصوصی طور پر اپنا سوٹ آرڈر پر تیار کروایا تھا مگر محمد عامر نے مجھے نہیں بلایا جس پر میں ان سے ناراض ہوں لیکن انکو شادی کی مبار کباد دیتی ہوں۔