ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کو 7سو ملین ڈالر قرض دے گا

ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کو 7سو ملین ڈالر قرض دے گا
ورلڈ بینک خیبرپختونخوا کو 7سو ملین ڈالر قرض دے گا

  



پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ورلڈ بینک کی طرف سے آئندہ اپریل تک 700 ملین ڈالر کے قرضہ کی فراہمی کو سراہا اور کہاکہ خیبرپختونخوا پورے خطے کی کامیابی کی کنجی ہے کیونکہ اس پورے خطے کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے راستے خیبرپختونخوا سے نکلتے ہیں خیبرپختونخوا کمیونیکشن نیٹ ورک، صنعت ، سیاحت، سرمایہ کاری اور پن بجلی جیسے اہم شعبوں میں پائیدار بنیاد فراہم کرے گا جس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ورلڈ بینک کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، اراکین صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین اور اسد عمر سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان ، صوبائی وزیر محمد عاطف خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : پشاور


loading...