”‘اڑی حملے کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا‘، بھارت مکرگیا

”‘اڑی حملے کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا‘، بھارت مکرگیا
”‘اڑی حملے کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا‘، بھارت مکرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن) بھارتیو زیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ اڑی واقعہ میں پاکستانی اسلحہ ملنے کا کبھی دعویٰ کیا اور نہ پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے بھارتی میڈیاکی جانب سے جاری ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں اڑی حملے میں پاکستانی اسلحہ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو خبردار کیا کہ آئندہ بھارتی فوج سے متعلق خبریں وزارت دفاع سے ردعمل لے کر چلایا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ اڑی حملے میں کچھ غلط ضرور ہوا ہے ان کا اشارہ شاید سکیورٹی خامیوں کی طرف تھا۔