سنسرشپ، بھارتی اخبارات کو فوج سے متعلق خبروں کی فوجی ہیڈکوارٹرز سے تصدیق کے بغیر اشاعت سے روک دیا گیا

سنسرشپ، بھارتی اخبارات کو فوج سے متعلق خبروں کی فوجی ہیڈکوارٹرز سے تصدیق کے ...
سنسرشپ، بھارتی اخبارات کو فوج سے متعلق خبروں کی فوجی ہیڈکوارٹرز سے تصدیق کے بغیر اشاعت سے روک دیا گیا

  



ممبئی (ویب ڈیسک)  اڑی سیکٹر پر حملے کی رپو ر ٹنگ کے دوران پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے اور جنگی دھمکیوں کے بعد میڈیا پر کچا چٹھا کھلنے کے بعد بھارتی سرکا رنے  سنسر شپ عائد کردی گئی ۔ روزنامہ جنگ کے مطا بق بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی خبر شائع یا نشر کرنے سے پہلے وزارت دفاع سے تصدیق کرالی جائے ،بھارت کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سبکی کے بعد خبریں سنسر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بھارتی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اڑی حملے میں برآمداسلحے پر ’میڈ ان پاکستان‘ کی مہر لگی ہونے کی خبر ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کے حوالے سے دی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی ڈی جی ایم او کے مکرنے کے بعد ملبا میڈیا پر ڈال دیا گیا، میڈیا کو معافی مانگنے کی ہدایت کردی گئی، ابھی اڑی حملے کی گونج تھمنے نہ پائی تھی کہ پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی،مگرسب کے سب بے بنیاد اور من گھڑت۔انڈین میڈیا بھی پاکستان دشمنی میں کہاں پیچھے رہنے والا تھا، واویلا مچا ڈالا، بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولا گیا،پاکستان کو سبق سکھانے اور سرجیکل اسٹرایکس کی باتیں شروع ہو گئیں۔لیکن جھوٹ کے پاﺅ ں کہاں ہوتے ہیں دو دن میں ہی لگ پتا گیا کہ ثبوت تو کوئی نہیں ہیں، کون سا اسلحہ، کہاں کا میڈ ان پاکستان دو دن میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اب یہ بات میڈیا میں آئی تو سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کی دعویدار انڈیا کو سنسر شپ یاد آگئی ہے، کوئی خبر وزارت دفاع سے تصدیق کرائے بغیر شائع یا نشر نہ کرنے کی ہدایات دے دی گئی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...