سنی تحریک کی پاک فوج کو 1لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش

سنی تحریک کی پاک فوج کو 1لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش
سنی تحریک کی پاک فوج کو 1لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے ،ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دیدئیے ہیں ،پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
مرکزاہلسنّت پر مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کامزید کہناتھاکہ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کیلئے آج ملک گیر“یوم حمایت حریت”منائینگے ، اجتماعات میں کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

مزید :

لاہور -