پانامہ لیکس، اے این پی کا اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ جمع کرائے گئے بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

پانامہ لیکس، اے این پی کا اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ جمع کرائے گئے بل کی حمایت ...
پانامہ لیکس، اے این پی کا اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ جمع کرائے گئے بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ صرف پانامہ نہیں دنیام بھر میں قائم آف شور کمپنیوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اے این پی کے رہنماءزاہد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ میں پیش کیا گیا بل صرف پانامہ لیکس سے متعلق ہے اور اے این پی کو اس بل پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق اے این پی نے پارلیمینٹ اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں قانون سازی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی غلام احمد بلور کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں زاہد خان، بشریٰ گوہر، لطیف آفریدی اور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔ یہ کمیٹی بلوں کا جائزہ لے کر پارٹی حکمت عملی طے کرے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...