اسلام آباد کی فضاﺅں پر ایف 16کی پروازیں،پریشان نہ ہوں ہماری فورسز باخبر اور لڑائی کیلئے تیار ہیں،حامد میر کے ٹویٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے جارحانہ اقدامات کے پیش نظر پاکستان بھی اپنی دفاعی تیاریوں میں مصروف ہے ۔بھارت کے جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے بھی دفاعی اقدامات اٹھائے اس ضمن میں موٹروے کو جنگی طیاروں کا رن وے بنا کر قوت کا مظاہرہ کیا گیاہے۔
اس حوالے سے جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر نے گزشتہ شب ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ”ایف 16 جنگی طیارے رات 10بج کر 20منٹس پر اسلام آباد کے اوپر پرواز کر رہے ہی۔“حامد میر کی پوسٹ پراسلام آباد میں
F-16 planes flying at 10:20 pm over Islamabad
ضرور پڑھیں: نیا الیکشن وقت کی ضرورت،کسی بھی وقت وزیر اعظم خود استعفیٰ دے کر قومی حکومت بنا سکتے ہیں:احسن اقبال— Hamid Mir (@HamidMirGEO) September 22, 2016
مقیم کئی دوسرے لوگوں نے بھی تبصرہ کیا اور جنگی طیاروں کی گھن گرج سننے کی تصدیق کی۔
ایک ٹویٹریوزر کا کہنا تھا کہ طیاروں کی آوازیں اس قدر خوفناک تھیں کہ وہ اور ان کی سہیلیاں سننے کے بعد وہ لان سے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں چلی گئیں۔
بعدازاں حامد میر نے ایک اور پوسٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں کہاگیا کہ”پریشان نہ ہوں ہماری فورسز
War is not good for the poor people of South Asia who are in majority let the majority unite and stop this war mongering
ضرور پڑھیں: ایل ڈی اے نے بھاری تنخواہوں، مشاہرے اور مراعات لینے میں صوبے کے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا— Hamid Mir (@HamidMirGEO) September 22, 2016
باخبر اور لڑائی کیلئے تیار ہیں“۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے غریب لوگوں کیلئے جو کہ اکثریت میں ہیں اچھی شئے نہیں ہے،اکثریت کو اس جنگی جنون کو روکنے کیلئے متحد ہونا چاہئے۔