نریندر مودی کو لاﺅ،ساڑھے دس کروڑ لے جاﺅ، پاکستانی تاجر نے انعام کا اعلان کر دیا

نریندر مودی کو لاﺅ،ساڑھے دس کروڑ لے جاﺅ، پاکستانی تاجر نے انعام کا اعلان کر ...
نریندر مودی کو لاﺅ،ساڑھے دس کروڑ لے جاﺅ، پاکستانی تاجر نے انعام کا اعلان کر دیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہاءپسند تنظیم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کا سر لانے پر انعام کے اعلان کے بعد پاکستانی تاجر اور مسلم لیگی رہنماءبھی میدان میں آ گئے ہیں اور مودی کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

بھارتی انتہاء پسند سیاسی پارٹی نے نوازشریف کے سر کی قیمت مقرر کردی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی تاجر حاجی الیاس پٹیل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زندہ پکڑنے پر ساڑھے دس کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لائے گا اسے ساڑھے دس کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوشکی میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر نے مودی کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔

مزید : قومی


loading...