پاکستان سمیت جوہری ممالک کے خلاف مارشل آئرلینڈ زکا مقدمہ ،فیصلہ آئندہ ماہ سنایا جائے گا:عالمی عدالت

پاکستان سمیت جوہری ممالک کے خلاف مارشل آئرلینڈ زکا مقدمہ ،فیصلہ آئندہ ماہ ...
پاکستان سمیت جوہری ممالک کے خلاف مارشل آئرلینڈ زکا مقدمہ ،فیصلہ آئندہ ماہ سنایا جائے گا:عالمی عدالت

  



دی ہیگ(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے پاکستان سمیت دیگر جوہری ممالک کے خلاف مارشل آئرلینڈز کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ پر آئندہ ماہ فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جمعرات کو عالمی عدالت نے اعلان کیا کہ پانچ اکتوبر 2016بروز بدھ کو مارشل آئرلینڈز کی جانب سے پاکستان،بھارت اور برطانیہ کے جوہری پروگراموں کے خلاف دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

خاتون کے ساتھ چلتی ٹرین میں دو مردوں نے گِری ہوئی حرکت ، خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ان مَردوں کو دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا،تفصیلات کیلئے کلک کریں

خیال رہے کہ بحرالکاہل میں واقع جزائر کے مجموعے پر مشتمل ریاست مارشل آئی لینڈز نے دنیا کی نو جوہری طاقتوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواستیں دائر کی تھی جن میں مو¿قف اخیتار کیا گیا تھا کہ یہ ممالک جوہری عدم پھیلائوکے معاہدے کے تحت نیک نیتی کے ساتھ ہتھیاروں کی تلفی پر مذاکرات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تاہم ان میں سے چھ ملکوں نے اس معاملے میں جواب دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ پاکستان، بھارت اور برطانیہ اپنی عالمی ذمہ داریوں کے تحت مارشل آئی لینڈز کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کے جواب دینے کے پابند ہیں۔

واضح رہے قبل ازیں پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے کہا تھاکہ وہ مارشل آئی لینڈز کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق پاکستان کیخلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کرے۔پاکستان نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ جن معاملات میں پاکستان نے عدالت انصاف کے دائرہ کار کو تسلیم کیا ہے، جوہری ہتھیاروں کی تلفی ان میں شامل نہیں لہٰذا اس درخواست کو مسترد کیا جائے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...