کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا ، بیرون ملک مقیم ارکان جلد ہمیں جوائن کریں گے : خواجہ اظہار الحسن

کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا ، بیرون ملک مقیم ارکان جلد ہمیں ...
کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا ، بیرون ملک مقیم ارکان جلد ہمیں جوائن کریں گے : خواجہ اظہار الحسن

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان زندہ با د کے نعرے پر ووٹ ملا ہے اورایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کسی کی تسلی اور خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے، عوام کہیں گے تو گھر چلے جائیں گے تاہم کسی جعلی آئی ڈیس ے میرابھی استعفیٰ آسکتا ہے۔فاروق ستار کی قیاد ت پر بھر پور اعتماد ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لندن سے کوئی رابطہ نہیں تاہم بیرون ملک مقیم ارکان جلد ہمیں جوائن کریں گے ، 22 اگست کے بعدایم کیو ایم کا منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے ،ملک سے باہر 11 اراکین جلد مصروفیات ختم کرکے واپس آئیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ارم عظیم فاروقی کا استعفا ہمیں موصول نہیں ہوا اس لیے ارم عظیم فاروقی ایم کیو ایم کی ایم پی اے تصور کی جائیں گی،ہمارے ارکان اسمبلی کی تعداد 50 ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ااسیروں کی رہائی کیلیے کوشش کریں ۔لاپتا کارکنان کی بازیابی ہماری ترجیحات میں ہے جبکہ ایم پی ایز کی سطح اور پارٹی سطح پر مالی معاونت کا بھی سوچا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کی مالی معاونت کے لیے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اور قیدیوں کے شفاف ٹرائل کا کہا ہے تاہم کوئی جرم ثابت ہوتا ہے تو ایم کیوایم آواز نہیں اٹھائےگی۔

مزید : کراچی


loading...