سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ

  



کراچی(صباح نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 6 ڈالر اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سات سو روپے مہنگا کردیاگیا۔آل صرافہ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمتوں میں چھ ڈالر اضافے کے سبب سونے کی قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونا اکیاون ہزارنو سو روپے جبکہ دس گرام سونا چھ سو روپے اضافے سے چوالیس ہزار485روپے کا ہوگیا۔

مزید : بزنس


loading...