کل کی گئی تقریر بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی بلکہ وہ آواز ۔۔۔ ارم عظیم فاروقی نے تہلکہ مچا دیا

کل کی گئی تقریر بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی بلکہ وہ آواز ۔۔۔ ارم عظیم فاروقی ...
کل کی گئی تقریر بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی بلکہ وہ آواز ۔۔۔ ارم عظیم فاروقی نے تہلکہ مچا دیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنماءارم عظیم فاروق نے بانی ایم کیو ایم کی کل کی تقریر کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر کے بیک گراﺅنڈ میں مسلسل ہارن بجنے کی آواز آ رہی تھی جبکہ لندن میں ہارن بجانے پر پابندی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ کل کی تقریر میں آواز بھی بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی اور تقریر سننے والے بھی یہ جانتے ہیں کہ وہ آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی۔ بیک گراﺅنڈ میں مسلسل ہارن بجنے کی آواز آ رہی تھی جبکہ لندن میں ہارن بجانے پر پابندی ہے اور وہاں رات کے وقت کون ہارن بجاتا ہے؟

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ارم عظیم فاروقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر آڈیو پیغام میں آواز کو مصطفی عزیز آبادی کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ”عزیز آبادی، لیاقت آباد کی بسوں کے ہارن تو چپ کرا دو، لندن میں مستقل ہارن بجانا تو جرم ہے“۔ اس موقع پر انہوں نے طنز بھی کیا اور کہا کہ ”عزیز آبادی، اے تسی کی کر دتا۔“

مزید : کراچی /اہم خبریں