بھارتی عدالت نے برطانوی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان کو رہا کر دیا

بھارتی عدالت نے برطانوی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان کو رہا کر ...
بھارتی عدالت نے برطانوی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان کو رہا کر دیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی عدالت نے برطانوی خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوا کی عدالت نے2 ملزمان کی رہائی کا فیصلہ سنادیا جن پر 2008ءمیں برطانوی خاتون سکار لٹ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ملزمان نے بھارت میں مقیم برطانوی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا تاہم آج گوا کی عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

برطانوی خاتون کو 2008ءمیں انجونا بیچ پر 2ورکرز سمسان ڈیسوزا اور پلاکیڈو کروالہو نے نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عدالتی فیصلے پر سکارلٹ کی والدہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میںانصاف کا نظام مفلوج ہو چکا ہے ۔ میری بیٹی کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا مگر اس کے باوجود عدالت نے کس طرح ملزمان کو رہا کر دیا سمجھد سے باہر ہے ۔

سکارلٹ کی والدہ نے مزید کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں اور اسے چیلنج کریں گی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...