جنرل راحیل شریف کی کمانڈ کسی تعریف کی محتاج نہیں، پاکستان کو جب بھی ضرورت ہو گی، ہم تیار ہیں: برطانوی آرمی چیف

جنرل راحیل شریف کی کمانڈ کسی تعریف کی محتاج نہیں، پاکستان کو جب بھی ضرورت ہو ...
جنرل راحیل شریف کی کمانڈ کسی تعریف کی محتاج نہیں، پاکستان کو جب بھی ضرورت ہو گی، ہم تیار ہیں: برطانوی آرمی چیف

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی آرمی چیف جنرل سرنکولس کارٹر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی کمانڈ کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہو گی، ہم تیار ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف بہترین کمانڈر ہیں اور میرے اچھے دوست ہیں، ان کی کمانڈ تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پاک، بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت بہترین صلاحیت کی حامل ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...