پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ”عالیشان پاکستان “ نمائش منسوخ کر دی

پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ”عالیشان پاکستان “ نمائش منسوخ کر دی
پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ”عالیشان پاکستان “ نمائش منسوخ کر دی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اڑی حملے کے بعد پید ا ہونے والی کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان نے بھارت میں” عالیشان پاکستان “ نمائش کا انعقاد منسوخ کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے حالیہ کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے عالیشان پاکستان نمائش کا انعقاد منسوخ کر دیا ہے ، نمائش کا انعقاد آئندہ ماہ دہلی میں ہونا تھا ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”عالیشان پاکستان نمائش“ کا انعقاد اڑی حملے کے بعد کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا ہے ۔ عالیشان پاکستان نمائش 2012ءاور 2014ءمیں بھی منعقد کی جاچکی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...