پاک، بھارت کشیدگی، پاکستان عالیشان نمائش منسوخ کر دی گئی

پاک، بھارت کشیدگی، پاکستان عالیشان نمائش منسوخ کر دی گئی
پاک، بھارت کشیدگی، پاکستان عالیشان نمائش منسوخ کر دی گئی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، بھارت کشیدگی کے پیش نظر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے عالیشان نمائش منسوخ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالیشان پاکستان نمائش کا انعقاد نئی دلی میں کیا جانا تھا تاہم پاکستان اوربھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 2012ءاور 2014ءمیں عالیشان نمائش نئی دلی میں منعقد کر چکا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں