گاندربل میں مزید3کشمیریوں پر کالا قانون لاگو،کھٹوعہ اورکوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا

گاندربل میں مزید3کشمیریوں پر کالا قانون لاگو،کھٹوعہ اورکوٹ بھلوال جیل منتقل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذید تین کشمیریوں پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں جموں کی کٹھوعہ اور کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاندربل کے علاقے فتح پورکے رہائشی نذیر احمد گنائی اوربدر کونڈ کے رہائشی جاوید احمد خان کو جھوٹے الزامات میں ملوث کر کے قانون قانون پی ایس اے کے تحت کٹھوعہ جیل جبکہ تولہ مولہ کے رہائشی ہلال احمد بٹ کو کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔ اب تک ضلع گاندربل میں 13افراد پر کالا قانون پبلک سیفی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے ۔ ان افراد کو پتھراؤ اور بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت جیسے جھوٹے الزامات میں گرفتار کیاگیاتھا ۔

مزید :

انسانی حقوق -